1 جولائی، 2018، 1:09 PM

ریاست اترکھنڈ میں بس کھائی میں گرنے سے 45 افراد ہلاک

ریاست اترکھنڈ میں بس کھائی میں گرنے سے 45 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست اترکھنڈ میں بس کھائی میں گرنے سے 45 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اترکھنڈ میں بس کھائی میں گرنے سے 45 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ریاست اترکھنڈ میں بس گہری کھائی میں گرنے کے باعث 45 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ریاست اترکھنڈ کے ضلع پوری گھروال میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری، حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

News ID 1881858

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha